ویڈیوگیمز کھیلنے والوں کے لئے ای اسپورٹس لانے کا فیصلہ

سماء نیوز  |  Jan 13, 2021

وفاقی حکومت نےویڈیوگیمزکھیلنے والوں کے لئے ای اسپورٹس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان میں ویڈیو گیمزکھیلنے والے بھی اب کھلاڑی شمارہوں گے۔ حکومت نے ویڈیو گیمز کھیلنے والوں کیلئے قومی سطح پرای اسپورٹس کےایونٹس کا باقاعدہ انعقاد کرانے کا فیصلہ کرلیاہے۔

ریجن کی سطح پر ٹیمیں بنا کر ٹورنامنٹس کروائے جائیں گے۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ای اسپورٹس کیلئے فریم ورک تیار کرے گی اوراسپورٹس بورڈ کے تعاون سے اس پرعملدرآمد ہوگا۔

ای سپورٹس میں پی ایس ایل طرز پرریجنز متعارف کروائے جائیں گے۔اس حوالےسےوزیرسائنس فواد چوہدری مفاہمتی یاداشت پردستخط کریں گے جس میں پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اوراسپورٹس بورڈ کےدرمیان یاداشت پردستخط ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More