54 کروڑ روپے کے جوگرز ،ان میں ایسی کیاخاص بات ہے؟جان کرہرکوئی ششدر

روزنامہ اوصاف  |  Jan 13, 2021

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 2016ءمیں نیویارک کے لائف سٹائل لیبل Bicion کی طرف سے Mache Custom Kicksکے ساتھ اشتراک سے جوگرز کا ایک ماڈل متعارف کروایا گیاجو آج تک کے دنیا کے مہنگے ترین جوگرز ہیں۔ ان کی قیمت تقریباً 54کروڑ روپےرکھی گئی تھی۔ میل آن لائن کے مطابق ان جوگرز میں سفید ہیرے اور نیلم 18قیراط سفید سونے کے خولوں میں جڑے گئے ہیں۔ ان کے تسموں میں بھی ہیرے لگائے گئے ہیں اور یہی ان جوگرز کی قیمت اتنی زیادہ ہونے کی وجہ ہے۔اس کے علاوہ بھی کئی مہنگے ترین جوگرز مارکیٹ میں متعارف کروائے جا چکے ہیں۔ ایکس ڈیور (x Dior)کے جوگرز بھیبالی ووڈ میں رہنے کے لیے کس طرح کے کام کی آفرہوئی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ نیروباجوہ نے تہلکہ خیزانکشاف کرڈالاانہی میں سے ایک ہیں جن کی قیمت 14ہزار پاؤنڈ(تقریباً ساڑھے 30لاکھ روپے) ہے۔ معروف برانڈ گوچی کے سکرینر سنیکر کی قیمت 1ہزار 70پاؤنڈ (تقریباً 2لاکھ 33ہزار روپے) اور جرمن فیشن ڈیزائنر فلپ پلین کے ڈیزائن کردہ جوگرز پلین ہائی ٹاپس کی قیمت 3ہزار 855پاؤنڈ (تقریباً 8لاکھ 41ہزار روپے)ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More