جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

بول نیوز  |  Jan 16, 2021

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آج کراچی پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹرز اور آفیشلز چارٹرڈ طیارے سے پاکستان پہنچے ہیں تاہم 38 رکنی وفد ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کے ساتھ آئے ہیں۔

جنوبی افریقا ٹیم 2007 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان پہنچی ہے تاہم مہمان ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 13 سال بعد پاکستان پہنچی ہے تاہم ساؤتھ افریقہ کی ٹیم پہلے اپنا قریطینہ کرے گی اور بعدازاں جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم قرنطینہ کے دوران کراچی جمخانہ میں ٹریننگ کرے گی تاہم کھلاڑی بائیو سیکور ببل میں ہوٹل سے گراوَنڈ آجاسکیں گے۔قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹیم نیشنل اسٹیدیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔ -->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More