پاکستان میں پہلی کرونا ویکسین کی درآمد اوراستعمال کی اجازت

سماء نیوز  |  Jan 16, 2021

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستان میں پہلی کرونا ویکسین کی درآمد اور استعمال کی اجازت دے دی۔ویکسین کی قیمت کا تعین حکومت کرے گی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ اجلاس میں برطانیہ میں تیار ہونے والی آسٹرازنیکا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔درآمد کے بعد ویکسین ملک میں استعمال کی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ کرونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت کراچی کی دوا ساز کمپنی نے مانگی تھی۔اس ویکسین کی قیمت کا تعین حکومت کرے گی۔ آئندہ ڈریپ بورڈ اجلاس میں مزید 2 سے 3 ویکسین کی پاکستان درآمد کی اجازت متوقع ہے۔

مزید پڑھیے:

ادھراین سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 763 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 99 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 17 اموات ہوئیں۔ سندھ 14، خیبر پختون خوا 11، اسلام آباد اور بلوچستان میں 1 فرد کرونا کے باعث انتقال کرگئے۔

این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 45 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے جبکہ 2 ہزار 432 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے،42 ہزار 422 کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔

این سی او سی کےمطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 770 ہوگئی اورمجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 908 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More