حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

ہم نیوز  |  Jan 17, 2021

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

کوویڈ 19 کی صورتحال کے باعث پی سی بی کی جانب سے’’بائیو سکیور ایبل‘‘ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کیلئے تین فروری تک رپورٹ کرنا لازمی قراردیا گیا ہے، جبکہ محمد حفیظ اس دوران ٹی ٹین لیگ کھیلنے میں مصروف ہوں گے۔

قومی کرکٹر محمد حفیظ نے اس سلسلے میں باضابطہ موقف دینے سے انکار کردیا۔

بورڈ ذرائع کے مطابق ٹی ٹین لیگ نہ چھوڑنے والے کھلاڑیوں کو سیریز سے دستبردار ہونا پڑے گا۔

اس سلسلے میں پی سی بی شعبہ انٹرنیشنل کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے، ٹی ٹین لیگ 28 جنوری سے 6 فروری تک ابوظہبی میں ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More