الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ایک بھونڈی کوشش ہے۔ ایک تھی پی ڈی ایم کے موضوع پر ٹی وی پر  پروگرام ہو رہے ہیں۔شبلی فراز 

روزنامہ اوصاف  |  Jan 17, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ایک ایسا لیڈرآیا ہے جو ان سےملک کےلوٹے ہوئےاثاثوں کا حساب مانگ رہاہے،کل اپوزیشن کی پیشی ہے انہیں چاہیے وہ الیکشن کمیشن کوجواب دیںپی ٹی آئی نےاپنے تمام جوابات الیکشن کمیشن کوجمع کرا دیے ہیںپہلے وہ پارٹیاں حکمران تھیں جنہوں نے ملک کو اپنی جاگیر بنا رکھا تھامولانا فضل الرحمان سمجھتےہیں وہ جس ریاست کا حصہ نہیں وہ نا مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اسکروٹنی کمیٹی کو جواب ہی نہیں دیے،اب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو خود بتانا پڑ گیا ہے انہیں فنڈز کہاں سے ملتے ہیںیہ ہمیں پھنساتے ہوئے خود پھنس گئے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ملنےوالےفنڈزکے40 ہزارناموں کی  تفصیلات ہمارےپاس موجودہیں،مولانا فضل الرحمان نےنیب کا نوٹس ملنےپرکہا وہ پوری پارٹی کےہمراہ وہاں احتجاج کرینگےمولانا فضل الرحمان نے نیب کے سامنے احتجاج کا کہا تھاپی ڈی ایم کی طرف سے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ایک بھونڈی کوشش ہے ایک تھی پی ڈی ایم کے موضوع پر ٹی وی پر  پروگرام ہو رہے ہیں۔وزیراطلاعات مزید بولے کہ پی ڈی ایم کا سفردھمکیوں پر مبنی تھا مگر انہیں عوام سے پذیرائی نہیں ملی، وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی حکومتوں میں قوانین کو پامال کیا ،اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے بارے میں علم ہے کہ وہ ایک چھتری تلے کیوں اکٹھے ہیں،
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More