عمران خان کا کوئی کاروبار نہیں توبنی گالا محل اور زمان پارک محل کا ماجرہ کیا ہے ۔ شازیہ مری 

روزنامہ اوصاف  |  Jan 17, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز اور فرخ حبیب کی پریس کانفرنس پر ردعملدیتے ہوئےترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ شبلی فراز اور فرخ حبیب کی پریس کانفرنس چور مچائے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والوں  نے غلط کام نہیں کیا تھا تو الیکشن کمیشن سے بھاک کیوں رہے تھے ،پیپلزپارٹی کا ریکارڈ اور کاردار صاف ہے ، شازیہ مری نے کہاکہ ممنوعہ فنڈز کے حوالے سے پی ٹی آئی  اعتراف کے بعد ماتم کر رہی ہے ،عمران خان کا کوئی کاروبار نہیں توبنی گالا محل اور زمان پارک محل کا ماجرہ کیا ہے، شازیہ مری نے مزید کہا کہ شبلی فراز ابراج کے بارے بھی وضاحت فرمائیں، معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں عمران نیازی نے اپنے فرنٹ میں رکھے ہیں، 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More