مانیٹری پالیسی کا اعلان 22جنوری کو ہوگا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 20, 2021

کراچی(روزنامہ اوصاف )اگلے دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان 22 جنوری کو ہوگا۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اگلے دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 22 جنوری کو ہوگا اور گورنر اسٹیٹ بینک 22 جنوری کو اگلے دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ مانیٹری پالیسی اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک پریس کانفرنس میں پالیسی بیان دیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی اور شرح سود 7 فیصد پرمستحکم ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More