پاکستان میں کورونا سے آج مزید 49 افراد جان کی بازی ہار گئے

بول نیوز  |  Jan 22, 2021

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 49 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 11181 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 528218 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 12، پنجاب میں کورونا سے 25، خیبرپختونخوا میں کورونا سے 12 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 11181 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 3855 ، بلوچستان میں 192 ، خیبرپختونخوا میں 1823، آزاد کشمیر میں 248 ،اسلام آباد میں 460، گلگت بلتستان میں 102، پنجاب میں 4501 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 12 مریض دم توڑ گیا، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 3855 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 1912 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 716 ، اسلام آباد میں 126، بلوچستان میں 26، پنجاب میں 714 ، خیبرپختونخوا میں 278 جبکہ آزاد کشمیر میں 47 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 528218 تک پہنچ گئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More