پاکستان میں مزید 1912 افراد میں کورونا کی تشخیص

بول نیوز  |  Jan 22, 2021

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 1912 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 528218 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 1912 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 716 ، اسلام آباد میں 126، بلوچستان میں 26، پنجاب میں 714 ، خیبرپختونخوا میں 278 جبکہ آزاد کشمیر میں 47 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 239186 ، بلوچستان میں 18696 ، خیبرپختونخوا میں 64651 ،اسلام آباد میں 40430 ، گلگت بلتستان میں 4899، پنجاب میں 151603 اور آزاد کشمیر میں 8753 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل  ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 716 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 239186 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں 26 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 18696 ہوگئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More