شہر میں سردی کی نئی لہر داخل ہونے والی ہے

بول نیوز  |  Jan 22, 2021

کراچی میں رواں سال ہونے والی سردی نے گزشتہ کئی برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق23 جنوری سے شہر میں سردی کی نئی لہر داخل ہوگی،جس کے بعد سردی میں یکدم اضافہ ممکن ہے، سردی کی یہ لہر 31 جنوری تک جاری رہے گی۔

آج شہر میں سردی میں کمی دیکھی گئی ہے، کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

شہر میں 28 تا 30کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے

محکہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں مطلع ابر آلود جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں موجودہ  درجہ حرارت منفی 1 ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 2 تک جانے کا امکان ہے۔

زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت  منفی چار ، قلات میں موجودہ  درجہ حرارت منفی 3ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقہ میں درجہ حرارت10ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں موجودہ درجہ حرارت2ڈگری سینٹی گریڈ ، نوکنڈی میں موجودہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد، گوادر میں35 فیصد سبی میں18 نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب12فیصد ریکا رڈ کیا گیا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More