ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کھوکھربرادران سے سوا ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزارکرالی ہے۔انکا کہنا تھا کہ کھوکھربرادران سے سوا ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزارکرائی گئی ہے، قبضہ مافیا کا یہ گروہ جعلی راجکماری کو پچاس پچاس لاکھ روپے کے پرس گفٹ کرتا رہا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور میں کسی سیاسی دباؤ کے بغیر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کی نگرانی خود وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کی جہاں جہاں سرکاری اراضی قبضہ مافیا کے پاس ہے اسے واگزار کرایا گیا۔  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے ن لیگ کے رہنماؤں پر مشتمل 50 افراد کی فہرست بھی میڈیا کے سامنے پیش کی اور الزام لگایا کہ مختلف شہروں میں ان افراد نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کررکھا 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More