سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی فورس کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹیفورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور خیسور میں آپریشن کی ۔ پاکس فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے ، مارے جانے والوں میں کمانڈر  سید رحیم اور سیف اللہ نور شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سید رحیم 2007 سے اب تک 17 دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا اووہ میر علی میں خودکش سینٹر کا انچارج تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ سید رحیم کو ملک دشمن ایجنسیوں نے سید رحیم کو ٹارگٹ کلنک اور دہشت گرد بھرتی کرنے کا ٹاسک دیا تھا 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More