’الگ مکان لو گے تو ہی بیٹی کو بھیجوں گی‘ ساس نے شرط رکھ دی، داماد نے مکان لے لیا تو ایسی حرکت کردی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

بھوپال (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ساس سے تنگ نوجوان ضلعی اتھارٹی کے پاس پہنچ گیا۔نوجوان نے ضلعی اتھارٹی کو دی گئی درخواست میں کہا کہ وہ اپنی ساس سے بہت تنگ ہے اس لیے اسے اس مصیبت سے چھٹکارا دلایا جائے۔ نوجوان کے مطابق شادی کے بعد اس کی ساس نے اس کی بیوی کو اپنے گھر بٹھالیا اور شرط رکھ دی کہ الگ مکان لو گے تو ہی تمہاری بیوی کو بھیجوں گی۔نوجوان کے مطابق اس نے الگ مکان لیاسوشل میڈیا کی تمام ایپلیکیشنز پر پابندی ۔۔۔کیاکام کردیاگیا،جانیں گے توپریشان ہوجائیں گےتو اس کی ساس بھی ساتھ ہی رہنے لگی اور ہر بات میں نکتہ چینی کرکے ناک میں دم کردیا۔ داماد کے مطابق جب وہ اپنی ساس کے کسی فیصلے کی مخالفت کرتا ہے تو وہ آگے سے دھمکی دیتی ہے کہ جہیز کے کیس میں جیل میں ڈلوادوں گی۔ضلعی اتھارٹی کے سیکرٹری سندیپ شرما نے میاں بیوی اور ساس کو بلا کر تینوں کی کاؤنسلنگ کی اور ساس سے تحریری طور پر اس بات کی یقین دہانی لی کہ وہ اب اپنے داماد کے گھر میں نہیں بلکہ اپنے شوہر کے ساتھ رہے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More