صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے، جام کمال خان

بول نیوز  |  Jan 26, 2021

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے تبادلہ ہونے والے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کی الوداعی ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے پولیس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبہ میں قیام امن اور پولیس میں ڈیجٹلائزیشن کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے آئی جی پولیس کی خدمات کو سراہا۔

محسن حسن بٹ نے کہا کہ صوبے کے لوگ مہمان نواز ہیں، اچھی اور خوشگوار یادیں لیکر جارہا ہوں۔

ملاقات میں امن کے قیام کے لیے پولیس کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More