حیدرآباد: پولیس کا ضلع بھر میں گداگروں کے خلاف آپریشن

سماء نیوز  |  Jan 27, 2021

فوٹو: آن لائن

حیدرآباد میں پولیس نےضلع بھر میں گداگروں کےخلاف آپریشن کیا ہے۔

حیدرآباد پولیس نےبدھ کوبتایا ہےکہ شہر میں آپریشن مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ مختلف کارروائیوں میں 17 سےزاٸد گداگر گرفتارہوچکے ہیں۔گرفتارگداگروں سے4 ہزارروپے سےزاٸد رقم برآمد کرلی گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گداگر زور زبردستی کرکے شہریوں سے رقم وصول کرتے تھے اور ان کے باعث شہریوں کو مشکلات درپیش تھیں۔

گرفتار گداگروں کے خلاف آرڈیننس 1983 حسبِ ضابطہ و قواعدکے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More