اعظم سواتی نے وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا ۔۔۔۔۔ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلانے کا اعلان کر دیا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 27, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اعظم سواتی نے وزارت ریلوے کا قلمدسنبھالتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا ۔۔۔۔۔ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمبر آف کامرس کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ حکومت پاکستان ریلوےکومنافع بخش ادارہ بنائےگی، ریلوے کو بزنس ماڈل کےتحت چلائیں گے۔وزیرریلوے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 6 تا 9 ماہ میں ریلوے کو بہتری کےٹریک پر لے آئیں گے، ریلوے کو بہتری کیلئے کاروباری افراد کا تعاون درکار ہے۔وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ پاکستان ریلوے کو بزنس ماڈل پر لا رہے ہیں، پاکستان ریلوے کی ملک بھرمیں1 لاکھ 67 ہزار ایکٹر اراضی ہے، پاکستان ریلویز کی اراضی کوقبضہ مافیاز سے واگزار کرائیں گے۔اعظم سواتی نے بتایا کہ 6 ماہ میں ریلوے کو کورونا سے 20 ارب 30کروڑ کا نقصان ہوا، ریلوے کو 50سالوں میں 1.2ٹریلین روپے کا نقصان ہوا تاہم پاکستان ریلوے میں سیفٹی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More