واٹس ایپ اکاؤنٹ میں اب بائیومیٹرک لاگ ان فیچر کی سہولت

بول نیوز  |  Jan 28, 2021

واٹس ایپ اکاؤنٹ میں اب بائیومیٹرک لاگ ان فیچر کی سہولت بھی دستیاب کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن میں فنگرپرنٹ یا فیس لاک سے لاگ ان ہونے کے فیچر پر گزشتہ سال سے کام جاری تھا۔

متعلقہ خبرواٹس ایپ ڈیٹا محفوظ رہے گا یا نہیں، واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اہم اعلان

واٹس ایپ کی جانب سے اہم اعلان سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق...

تاہم فیس بک کی زیرملکیت کمپنی نے یہ فیچر صارفین کے لیے متعارف کرادیا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے تحفظ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ کوئی اور آپ کے اکاؤنٹ بغیر اجازت اوپن نہ کرسکے۔

بس اسمارٹ فون میں فنگرپرنٹ اسکینر یا فیس لاک کا ہونا ضروری ہے۔

لیکن یاد رہے کہ ایسے فون کے صارفین سے ویب ورژن استعمال کرنے پر واٹس ایپ سے پوچھا جائے گا کہ وہ بائیومیٹرک پراسیس کو اپنے اکاؤنٹ سے لنک کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

سروس کی جانب سے شناخت کی تصدیق کے بعد فون سے ایک کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ہوگا ۔

اس فیچر کی بدولت انہیں بار بار فون اٹھا کر اپنے کیمرے سے کیو آر کوڈ اسکین کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے صارفین کے بائیومیٹرکس ڈیٹا تک رسائی نہیں ہوگی اور تصدیق عمل فون کے آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے ہوگا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More