جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔🗣️ "I stand in a place of utmost gratitude for a Test career full of blessing bestowed on me."
More on Faf du Plessis' retirement announcement 👇
— ICC (@ICC) February 17, 2021
فاف ڈوپلیسی نے جنوبی افریقہ کے لیے 69 ٹیسٹ میچز میں 40.02 کی اوسط سے 4163 رنز بنائے۔ ان کے ٹیسٹ کیریئر میں 10 سنچریزاور 21 نصف سنچریز شامل ہیں۔ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ اگلے دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ (2021 اور 2022) پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں اس لیے یہ صحیح وقت ہے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا۔Thank you for your service in the Test arena @faf1307
"He will be remembered as one of the country’s best captains with an impressive record of 10 centuries, 21 half-centuries and 4 163 runs at an average of 40.02." 🗣
🔗 Read the full statement here https://t.co/OBoai8vHZu pic.twitter.com/Vf6CiFragr
— Cricket South Africa (@OfficialCSA) February 17, 2021
یاد رہے کہ فاف ڈوپلیسی نے ٹیسٹ ڈیبیو 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف کیا تھا جس کی پہلی اننگز میں نصف سنچری اور دوسری اننگز میں ناقابل شکست سنچری اسکور کرکے مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔تاہم انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ رواں ماہ پاکستان کے خلاف کھیلا تھا جس میں وہ خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے اور ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ -->