پی ایس ایل: بابر اعظم نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بول نیوز  |  Feb 21, 2021

کراچی کنگز کے بیٹسمین بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانےکا اعزاز اپنے نام کرلیا، اس سے قبل یہ اعزاز پشاور زلمی کے کھلاڑی کامران اکمل کے پاس تھا۔

بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 24 رنز بنا کر پشاور زلمی کے کامران اکمل کو رنز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑا۔

کراچی کنگز کے بابر اعظم کے پی ایس ایل میں 1540 رنز بنا کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ کامران اکمل 1537 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 میں بابر اعظم کراچی کنگز کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور گزشتہ روز کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے افتتاحی میچ کھیلا جس میں کراچی کنگز نے کامیابی حاصل کر لی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More