پی ایس ایل 6، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

بول نیوز  |  Feb 21, 2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 141 رنز کا ہدف دیا تھا، پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا ہدف لاہور قلندرز نے18 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

لاہور قلندرز نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت پشاور زلمی بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے باولنگ کا آغاز شاہین شاہ آفریدی نے کیا اور پہلی ہی گیند پر امام الحق کو ڈھیر کردیا جب کہ کامران اکمل بھی 5 رن ہی بنا سکے۔

حیدر علی بھی اپنا کھاتا نہ کھول سکے جبکہ شعیب ملک اور شرفین ردرفورڈ نے 26، 26 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پشاور زلمی کے روی بپارا نے 50 رنز بنائے جبکہ عماد بٹ 11 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، سلمان مرزا نے 2 اور ڈیوڈ ویسے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More