اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بول نیوز  |  Feb 21, 2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والا میچ 7 بجے شروع ہوا۔ لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کے خلاف 4 وکٹوں سے جیت کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں آج کھیلا جانے والا دوسرا میچ ہے۔

Much awaited opening game for @IsbUnited & @MultanSultans 🙌🏼 Islamabad won the toss and chose to field. Here’s how the lineups look like: #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #IUvMS pic.twitter.com/qMOuZ9C6tF

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2021

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ گراونڈ پر بہت اوس پڑی ہوئی ہے کوشش کریں گے ملتان کو 140 رنز تک محدود رکھیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، فل سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، لوئس گریگری، حسن علی، ظفر گوہر اور محمد وسیم شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں کرس لین، جیمز ونس، شعیب مقصود، رائلی روسوو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھ ویٹ، سہیل تنویر، محمد عمر، اور شعیب اللہ شامل ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More