روس: پرندوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے 'نئے وائرس' کا کیس رپورٹ

وائس آف امریکہ اردو  |  Feb 21, 2021

ویب ڈیسک — 

روسی سائنس دانوں نے ملک میں پرندوں کو لاحق ہونے والی بیماری 'برڈ فلو' کی ایک قسم H5N8​ (ایوین) کے انسانوں میں منتقلی کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔ روس نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ 'ویکٹر لیبارٹری' میں کام کرنے والے سائنس دانوں نے اس کیس کو اس وقت دریافت کیا جب انہوں نے ایک پولٹری فارم میں کام کرنے والے سات ورکرز سے حاصل کیے گئے نمونوں کی جانچ پڑتال کی جن میں اس وائرس کی علامات تھیں۔

اس پولٹری فارم پر گزشتہ دسمبر میں پرندوں میں فلو کی پھیلنے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔

ان کارکنوں میں صحت کے کوئی سنگین نتائج ظاہر نہیں ہوئے تھے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اُن میں یہ وائرس پولٹری فارم کے ذریعے ہی منتقل ہوا ہے۔

ایوین فلو وائرس کی کئی اقسام ہیں جن میں H5N8 پرندوں کے لیے مہلک ہے تاہم اگر یہ انسانوں میں منتقل ہو جائے تو کرونا کی طرح تیزی سے دوسرے انسانوں میں منتقل نہیں ہوتا۔

ایڈوب فلیش پلیئر حاصل کیجئےEmbedshareاس سال فلو ویکسین لینا زیادہ ضروری کیوں ہے؟EmbedshareThe code has been copied to your clipboard.widthpxheightpxفیس بک پر شیئر کیجئیے ٹوئٹر پر شیئر کیجئیے The URL has been copied to your clipboardNo media source currently available

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More