امریکا میں دوران پرواز جہاز میں آگ لگ گئی، ٹکڑے ٹوٹ ٹوٹ کر آبادی پر گرتے رہے

روزنامہ اوصاف  |  Feb 21, 2021

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی ائیر لائن کا جہاز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، دوران پرواز جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی۔امریکی ائیر لائن کی پرواز میں آگ لگنے سے جہاز کے ٹکڑے ٹوٹ ٹوٹ کر ریاست کولوراڈو کی آبادی پر گرتے رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصاننہیں ہوا، جہاز بھی بحفاظت لینڈ کر گیا۔حادثے کے وقت جہاز میں 231 مسافر اور عملے کے 10 افراد موجود تھے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More