نور بخاری نے تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سُنا دی

بول نیوز  |  Feb 21, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹرری کی سابق اداکارہ نور بخاری نے تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اُن کے حجاب پر تنقید کرنے والے افراد کو کھری کھری سُنادی۔

متعلقہ خبرتُرک اداکار انگین آلتان فوٹو گرافر بن گئے

تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے...

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Noor (@realnoorbukhari)

گزشتہ روز نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کیں جو اُن کی بیسٹ فرینڈ کی شادی کی تقریب کے دوران لی گئی تھیں۔

نور بخاری خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُنہوں نے حجاب بھی پہنا ہوا ہے۔

سابق اداکارہ کی یہ تصاویر دیکھنے کے بعد کچھ افراد نے اُن کے حجاب پر شدید تنقید کی جس کے بعد نور بخاری نے اپنی پوسٹس کے کمنٹ سیکشن بند کردیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Noor (@realnoorbukhari)

نور بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’میں نے اپنی قبر میں اپنا حساب دینا ہے، اگر آپ کو میرا حجاب، حجاب نہیں لگتا ہے تو مجھے نہ دیکھیں۔‘

نور بخاری نے مزید کہا کہ ’میں اپنے اللّہ کے لیے حجاب کرتی ہوں وہ میری نیت جانتا ہے اور اُس کے علاوہ کسی کو حق نہیں کہ مجھے کچھ بولے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More