دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کارکردگی متاثر کن ہے، انتونیو گوتریس

بول نیوز  |  Feb 22, 2021

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کارکردگی متاثر کُن ہے۔آپریشن ردالفساد کے 4 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل   انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ   سیکیورٹی صورتحال ہو،  بنیادی ضروریات ہوں یا ترقی، پاکستان میں اب تمام معاملات میں ریاست کی عملداری نظر آرہی ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ  پاکستان کا  امن کی جانب ارتکائی سفر شاندار ہے۔  پاکستان کی امن  کے لیے جدوجہد مثالی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان نے اپنی سرحد یں اور پاکستانی عوام نے اپنے دل اور گھر کھولے ہیں جبکہ دنیا میں بہت سے ممالک کے بارڈرز ابھی بند ہیں۔ پاکستان کی کھلی سرحد یں اور عوام کے کھلے دل ان کے خلوص کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ تمام مذاہب ہمیں امن کے لیے متحد کرتے ہیں۔ کرتار پور کوریڈور پاکستان کی طرف سے مذہبی ہم آہنگی کا پیغام ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More