یہ تو منٹوں میں مشہور ہوگئیں اور دنیا حیران رہ گئی

بول نیوز  |  Feb 22, 2021

سوشل میڈیا پر منٹوں میں مشہور ہونے والی 4 خوش نصیب لڑکیاں آخر کون ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج ہماری ویب آپ کو ان 4 لڑکیوں کے بارے میں بتانے جا رہی ہے جنہوں نے راتوں رات محض سوشل میڈیا کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

متعلقہ خبرپاوری گرل نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

پاوری گرل کے نام سے مشہور دنانیر مبین نے بڑی کامیابی اپنے...

یاد رہے کہ سوشل میڈیا ایک ایسی طاقت ہے جو کسی کو بھی آسمان کی اونچائیوں پر پہنچا سکتی ہے،ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں اور گزشتہ سالوں میں ہوا۔

سوشل میڈیا پر منٹوں اور کچھ گھنٹوں میں وہ عام لوگ مشہور ہوئے جنہیں یا تو بہت کم لوگ جانتے تھے یا کوئی بھی نہ جانتا تھا۔

1) دنانیر مبین

آج کل ہر کسی کے زبان پر صرف پارٹی کا ہی چرچہ ہے اور ان کی ویڈیو کو ناصرف پاکستانی اداکاروں بلکہ بھارتی فنکاروں نے بھی ری کرئیٹ کیا۔

کچھ سیکنڈز کی ایک ویڈیو سے مشہور ہونے والی دنانیر انسٹاگرام انفلوئینسر تھیں جبکہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ دنوں میں ہی یہ بین الاقوامی سطح پر مشہور ہو گئیں۔

جہاں دنانیر کو انسٹاگرام پر کچھ ہزار افراد فالو کر رہے تھے وہیں اب ان کے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ ہو چکی ہے۔

2) پریا پرکاش

بھارت سے تعلق رکھنے والی پریا پرکاش کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے کئی عرصہ بعد تک وہ سوشل میڈیا پر چھائی رہیں، ان کے اوپر ہزاروں کی تعداد میں میمز بنائے گئے۔

 تاہم اب پریا ایک اداکارہ ہیں، ان کے چہرے کے تاثرات کی وجہ سے بے پناہ پذیرائی ملی تھی۔

3) نمرہ علی

گزشتہ برس سوشل میڈیا پر بے باک انداز میں بولتی اس لڑکی کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں، جس کے بعد یہ مشہور ہو گئیں۔

لہٰذا نمرہ کا شمار بھی ان لڑکیوں میں ہوتا ہے جو راتوں رات مشہور ہو گئی۔

4) نیپال کی سبزی والی

کچھ سال قبل نیپال سے تعلق رکھنے والی لڑکی جو کہ سبزی والی تھی، اس کی تصویر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کی گئی جبکہ یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More