ماں کی مامتا مرگئی، سنگدل خاتون نے 2 کمسن بچوں کو جلادیا

بول نیوز  |  Feb 23, 2021

لاہورمیں ایک سنگدل خاتون نے اپنے دو کمسن بچوں کوجلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی میں کوٹ اسد اللہ گاؤں میں غربت کے باعث ایک خاتون نے اپنے دو کمسن بچوں کو جلا دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مانگا منڈی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، ماں ہی اپنے بچوں کی قاتل نکلی۔

گرفتاری کے بعد تنزیلہ بی بی نے گھناؤنے فعل کے اعتراف کرلیا ہے، خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ گھریلو ناچاقی کے باعث اپنے بچوں کو آگ میں جھونکا، جس کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس کو آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد کوٹ اسد اللہ میں ایک تین مرلہ کے گھر کے کمرے سے 3 سالہ عبدالرحمٰن اور 4 سالہ فیضان کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر والدہ تنزیلہ نے متضاد بیانات دیے لیکن مزید کھوجنے پر انہوں نے جرم کا اعتراف کرلیا اور بتایا کہ ان کا شوہر ایک مزدور ہے جو گھر چلانے کے یومیہ اخراجات تک برداشت کرنے سے قاصر ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بچوں کاتاحال پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا ہے۔

والدہ کا کہنا تھا کہ غربت سے تنگ آکر انہوں نے پہلے بچوں کا گلا دبایا اور پھر وہاں پیٹرول چھڑک کر کمرے کو آگ لگا دی۔

جیسے ہی آگ نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لیا خاتون نے پڑوسیوں کو جمع کرکے گھر میں اچانک آگ لگنے کی جھوٹی کہانی سنانا شروع کردی تھی۔

 

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More