اداکار پنکچ ترپاٹھی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور اداکار پنکچ ترپاٹھی کا کہنا ہے ہے کہ مشکل وقت میں میری اہلیہ نے میرا بہت ساتھ دیا ہے۔بالی ووڈ کی کامیاب ترین ویب سیریز ’مرزا پور‘ میں اکھنڈانند ترپاٹھی عرف کالین بھیا کا مشہور کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی نے پہلی بار اپنی بیوی سے متعلق لب کشائی کی ہے۔ایک انٹریو میں اپنی اہلیہ مِریدولا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فلم فقرے میں ’پنڈت‘ کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار پنکج ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ نے میرے مشکل وقت میں بہت ساتھ دیا ہے اور اُن دنوں وہ ہی فیملی کو سپورٹ کررہی تھیں۔بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ جب ہم پہلی بار ممبئی آئے تو وہی کام کیا جو ہر اداکار یہاں آنے کے بعد شروعات میں کرتا ہے، وہ ہے جدوجہد اور کوشش، جو میں کرتا رہا لیکن اس دوران میری اہلیہ مِریدولا جو ایک اسکول ٹیچر تھیں اور یہاں بھی انہیں ٹیچنگ کی نوکری مل گئی، ہم آغاز میں اس کی تنخواہ پر ہی گھر چلاتے تھے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More