میکسیکو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

روزنامہ اوصاف  |  Feb 22, 2021

میکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار چھ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اترنے پر اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔میکسیکو کے وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ائیر فورس کا طیارہ لئیر جیٹ 45XR ائیرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئےتاہم حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More