پی ایس ایل6: زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سماء نیوز  |  Feb 23, 2021

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپرلیگ سیزن سکس کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اور پشاور زلمی کو قلندرز نے شکست دی تھی۔

ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان جبکہ پشاور زلمی کی قیادت کے فرائض وہاب ریاض نبھا رہے ہیں۔

پشاور زلمی کا اسکواڈ: کپتان وہاب ریاض ، کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، شعیب ملک، ٹام کیڈمور، ایس ردرفورڈ، مجیب الرحمنٰ، ثاقب محمود، محمد عمران اور محمد عرفان شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، کرس لین، جیمس وینس، شعیب مقصود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس برتھویٹ، سہیل تنویر، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More