پی ایس ایل سیزن 6: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ   

بول نیوز  |  Feb 23, 2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر ان کا اسکور صفر ہے۔

دونوں ہی اس وقت اپنی جیت کا کھاتا کھولنے کے لیے بے چین ہیں۔

گزشتہ روزپاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

شائقین کے جوش و خروش نے پی ایس ایل کی رونق بڑھادی،  اتوار کو بڑی تعداد میں تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، منتظمین نے ٹمپریچر دیکھنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی، ماسک کی پابندی پر بھی سختی سے عمل نہیں ہوا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More