سلطانز کا زلمی کو جیت کیلیے 194رنز کا ہدف

سماء نیوز  |  Feb 23, 2021

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپرلیگ سیزن سکس کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 194رنز کا ہدف دیدیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں زلمی نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، کرس لین 1، صہیب مقصود 36 جبکہ جیمس وینس 84 رنز بناسکے۔ ریلی روسو 14 اور خوشدل شاہ 2 رنز کے ساتھ  ناقابل شکست رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود 2 جبکہ محمد عمران اور محمد عرفان ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اور پشاور زلمی کو قلندرز نے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی کا اسکواڈ: کپتان وہاب ریاض ، کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، شعیب ملک، ٹام کیڈمور، ایس ردرفورڈ، مجیب الرحمنٰ، ثاقب محمود، محمد عمران اور محمد عرفان شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، کرس لین، جیمس وینس، صہیب مقصود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس برتھویٹ، سہیل تنویر، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More