راکھی ساونت کا شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ آئٹم گرل اورسکینڈل کوئن راکھی ساونت  اپنے نامعلوم شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہیں۔انھوںنے پہلےرتیش نامی ایک شخص سے اپنی شادی کا انکشاف کیا۔ یہ رتیش کون ہیں ،کسی کومعلوم نہیں،میڈیا یا سوشل میڈیا پر ان کی کوئی تصویر منظرعام پرنہیں آئی لیکن اب راکھی ساونت نے ان سے طلاق لینے کا بھی اشارہ دے ڈالا ہے۔اوراس کی وجوہات بھی بیان کر ڈالی ہیں۔انھوںنے کہاکہ رتیش نامی ان کا شوہر پہلے سے شادی شدہ تھا۔ اس کے بچے بھی تھے۔ وہ شادی کے روز ہی انھیں چھوڑ گیا تھا۔ بگ باس سیزن 14میںشرکت سے پہلے وہ پوری طرح ٹوٹ چکی تھیں۔اب انھوںنے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہےکیونکہ ان میںاوران کے شوہر میں کوئی بھی بات مشترک نہیں ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خاتون اداکارہ جھوٹ بول رہی ہیں۔پہلے انھوںنے اپنی شادی کا جھوٹا شوشہ چھوڑا اوراب طلاق کے ذریعے اپنی شادی کے جھوٹ کو نیا رنگ دے رہی ہیں۔اس سب کا مقصد جھوٹی پبلسٹی حاصل کرنا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More