پی ٹی آئی اراکین پارٹی کے ساتھ کھڑے تھے اور رہیں گے، محمود خان

بول نیوز  |  Feb 23, 2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بعض اراکین اسمبلی کی پارٹی سے اختلاف سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس طرح کی افواہیں بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام اراکین پارٹی کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، عمران خان کے سپاہی ہیں یہ بکنے والے نہیں۔

محمود خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مخلص اور نظریاتی کارکنوں کی پارٹی ہے،  گذشتہ روز وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں تمام اراکین ایک ہی پیج پر تھے۔

 وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ تمام ایم پی ایز نے سینیٹ ٹکٹس کے حوالے سے پارٹی قیادت کے فیصلوں کی تائید اور حمایت کی ہے،  ہمارے ممبران کی پارٹی کے ساتھ نظریاتی وابستگی ہے، ہماری صفوں میں مکمل اتحاد ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

 محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وزیر اعلیٰ اپوزیشن والے اپنی خیر منائیں، سینیٹ انتخابات میں ان کو اپ سیٹ ہونے والا ہے، اپوزیشن والے پیسوں کے بل بوتے پر سینٹ انتخابات جیتنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں مایوسی ہوگی۔

 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات میں شفافیت کے علمبردار ہیں اس لئے شو آف ہینڈز کے ذریعے سینیٹ انتخابات کروانا چاہتے ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More