مجسمہ ساز نے اسلحے سے موسیقی کے آلات بناڈالے

سماء نیوز  |  Feb 23, 2021

فوٹو: فرانس 24

سربیا کے 42 سالہ ‘نکولا ماکورا’ نے ناکارہ اسلحے کے سامان سے نجی اسٹوڈیو موسیقی کے آلات بناڈالے۔

سربیا کا 42 سالہ مجسمہ ساز ہر ہفتے جہاں ناکارہ عسکری سامان بکتا وہاں کا دورہ کرتے اور ناکارہ بندوقوں، فوجی ہیلمٹوں اور میزائلوں کے بیچ پرانے ہتھیاروں میں ایسی اشیاء تلاش کرنا ہوتا ہے جن کو وہ اپنے نجی اسٹوڈیو منتقل کرکے انہیں موسیقی کے آلات میں تبدیل کرسکے۔

مذکورہ مجسمہ ساز نے اس علاقے میں تباہی کے ان سابقہ آلات کو جدت اور تخلیق کے وسائل میں بدل ڈالنے کی کوشش کی ہے جو ابھی تک 1990ء کی دہائی کی ان جنگوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے یوگوسلاویہ کو تباہ کردیا تھا۔

ماکورا اب تک کامیابی کے ساتھ بازوقا اور آرمی گیس بکیٹ کو ‘سیلو’ میں اور زیسٹاوا ایم 70 رائفل اور آرمی ہیلمٹ کو ‘گٹار’ میں تبدیل کرنے کے علاوہ رائفل میگزین اور فرسٹ ایڈ بکس سے ‘وائلن’ تیار کرچکے ہیں۔ ماکورا شمالی سربیا میں نووی سال آرٹس اکیڈمی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More