پی ایس ایل چھ، پشاور زلمی کی چھ وکٹوں سے کامیابی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل 6کے دلچسپ میچ میں پشاورزلمی نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنےنام کرلی ہے۔ کراچی کےنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کا دیا گیا 194رنز کا بڑا ہدف 19اوور میں  چاروکٹوں پر حاصل کر لیا۔ زلمی کے بلے بازوں نےہدف کا انتہائی دلیرانہ تعاقب کیا۔ اورپاور ہٹنگ سے میچ میں کامیابیحاصل کی۔ اس سے قبل ملتان سلطانز نے وینس کے 85رنز کی بدولت 193رنز بنائے۔ جس کے بعد زلمی کے ٹام کوہلر نے 53جبکہ امام الحق نے 48رنز کی اننگز کھیلی۔کامران اکمل نے 37رنز بنائے۔ نوجوان بلے باز حیدر علی نے آخری لمحات میں صرف 8گیندوں پر 25ناٹ آئوٹ رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ملتان کی جانب سے ثاقب محمود نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More