محمد علی سدپارہ سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ کيلئے نامزد

سماء نیوز  |  Feb 23, 2021

فائل فوٹو

محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سول اعزاز نشان پاکستان کے لیے نامزد کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، محمد علی سدپارہ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈونچراسپورٹس ماؤنٹینئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ کے قیام کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی بیوہ کو30 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا جبکہ محمد علی سدپارہ کے بیٹے کو محکمہ سیاحت میں ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ اٹھارہ فروری کو کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے بیٹےساجد سدپارہ نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی تھی۔ ساجد سدپارہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی سدپارہ 2غیرملکی ساتھیوں کےہمراہ کےٹوکی مہم جوئی کے دوران لاپتا ہوئے، مجھے اور کئی انٹرنیشنل کوہ پیماؤں کو یقین ہے کہ انہیں کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر حادثہ پیش آیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More