پی ایس ایل6: آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہونگے

بول نیوز  |  Feb 24, 2021

پی ایس ایل 6 (پاکستان سپر لیگ) میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں برتری کی جنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی، کراچی کنگز کے بابراعظم، شرجیل خان، محمدعامراہم ہتھیار ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایلکس ہیلز، لیوس گریگری اور حسن علی کا سہارا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کو پوائنٹس ٹیبل پر برتری حاصل ہے، اس نے اب تک ایک میچ کھیل کر دو پوائنٹس حاصل کیے اور دوسری پوزیشن ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک میچ کھیلا اور اس کے بھی دو پوائنٹس ہیں تاہم نیٹ رن ریٹ کے باعث اس کی پوزیشن تیسری ہے۔

یونائیٹڈ کی ٹیم نے پی ایس ایل6 میں اپنا پہلا میچ ملتان سلطانز کیخلاف جیتا تھا۔

کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

پوائٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز پہلے، کراچی کنگز دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر، پشاور زلمی چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر ہیں۔

 

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More