کراچی کنگز کا اسلام آبادیونائیٹڈ کو میچ جیتنےکےلئے 197رنز کا ہدف

روزنامہ اوصاف  |  Feb 24, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں کراچی کنگر نے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں پر 196رنز بنائے ہیں۔ اس طرح یونائیٹڈ کو میچ جیتنےکےلئے 197رنز کا ہدف ملا ہے۔کنگز کی جانب سے اوپنر شرجیل خان نے شاندارسنچری سکور کی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 62رنز بنائے۔شرجیل خان نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کی اور105رنز کی اننگز کھیلی ۔ انھوںنے شاداب خان کے ایک اوور میں چار چھکے لگائے۔کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کو جبکہ اسلام آباد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More