میچ کے دوران عماد وسیم اور حسین طلعت میں لفظی جنگ

روزنامہ اوصاف  |  Feb 24, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ اورکراچی کنگز کے مابین میچ کے دوران عماد وسیم اورحسین طلعت الجھ پڑے ۔ یہ واقعہ 16ویں اوور میںا س وقت پیش آیا جبکہ حسین طلعت نے ایک سیدھا شاٹ کھیلا جس کو محمد نبی نے اپنی ہی گیند پر فیلڈ کرنےکی کوشش کی تاہم اس دوران نان سٹرائیکر افتخار گیند اور بائولر کے عین درمیان میں آگئے اورگیند ان سے ٹکرا کر لانگ آن کی جانب چلی گئی ۔ جس پر دونوں بلے بازوں نے تیزی سے رن مکمل کر لیا۔ اس پر کپتان عماد وسیم نے حسین طلعت سے بحث شروع کردی کہ وہ رن لینے کےلئے کیوں بھاگے۔حسین طلعت نے بھی وضاحت پیش کی کہ افتخار نے دانستہ طور پرگیند اور بائولر کے راستے میں آنےکی کوشش نہیں کی اور قانون کے مطابق اس طرح رن لینا جائز ہے۔امپائر نے بیچ بچائوکرکے دونوں کھلاڑیوں کو بحث ختم کرنےکا کہا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More