ان ڈور شادیوں کے فیصلے سے کاروبار میں بہتری آئیگی ، رانا رئیس

بول نیوز  |  Feb 24, 2021

رانا رئیس صدر آل پاکستان شادی ہال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ان ڈور شادیوں کے فیصلے سے کاروبار میں بہتری آئیگی۔

این سی او سی کی جانب سے سینیما گھر اور ان ڈور شادیوں کی اجازت پر صدر آل پاکستان شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس نے کہا کہ این سی او سی کی جانب سے ان ڈور شادیوں کی اجازت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

رانا رئیس نے کہا کہ حکومت کے شکر گزار ہیں کے اس نے ہماری انڈسٹری کے بارے میں سوچا، کورونا ایس او پیز کا ہر صورت خیال رکھا جائیگا۔

اپنے بیان میں صدر آل پاکستان شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس نے اپیل کی کہ انتظامیہ این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں کاروبار کرنے دے جبکہ این سی او سی سے درخواست کرتے ہیں کے انتظامیہ کو بھی پابند کرے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More