جرمنی: داعش سے تعلق کے الزام میں سابق امام مسجد کو سزا

بول نیوز  |  Feb 24, 2021

جرمن عدالت نے داعش سے تعلق کے الزام میں سابق امام مسجد کو سزا سنادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسجد کے سابق امام کو دہشتگرد گروپ داعش سے تعلق کے الزام میں ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسجد کے سابق امام احمد عبدالعزیز عبداللہ کو ایک غیرملکی دہشت گرد تنظیم سے تعلق مالی معاونت، نوجوانوں میں شدت پسندی پیدا کرنے اور تشدد کے ایک واقعے میں کردار ادا کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امام مسجد کے علاوہ جرمن عدالت نے مزید تین افراد کو بھی دہشتگرد تنظیم سے تعلق کی بناپر دو ہفتوں سے 8سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More