امیتابھ اور عمران ہاشمی کی فلم سے ریا کو نکال دیا گیا؟وجہ کیابنی ؟ مداح بھی حیران

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کی فلم ’چہرے‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔گزشتہ روز فلم ’چہرے‘ کا پوسٹر جاری کیا گیا جس میں امیتابھ بچن، عمران ہاشمی اور دیگر اداکار نظر آرہے ہیں۔ فلم میں اداکارہ ریا چکرابورتی بھی شامل ہیں لیکن ان کی تصویر یا نام نہیں ہے۔امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی نے بھی فلم کا پوسٹر اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کیا اور سب اداکاروں کو ٹیگ کیا لیکن دونوں نے اداکارہ ریا کو ٹیگ نہیں کیا۔پوسٹر سامنے آنے اور اداکاروں کی جانب سے ریا کو ٹیگ نہ کرنے کے بعد سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا کسی بھی تنازع سے بچنے کیلئے ریا کی تصویر اور نام استعمال نہیں کیا گیا یا پھر ان کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔اس معاملے پر فلم پروڈکشن ہاؤس یا کسی بھی اداکار اور ریا کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔سال 2019 میں خود اداکارہ ریا چکرابورتی نے ٹوئٹ کر کے بتایا تھا کہ وہ فلم کی کاسٹ میں شامل ہیںواضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی تھی جبکہ ریا ان کی گرل فرینڈ تھیں جنہیں بعد میں سشانت کو نشہ دینے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More