لاہور قلندرز ہیلتھ ودیگر ورکرز کو خراج تحسین پیش کریں گے

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

لاہور(ویب ڈیسک ): پی ایس ایل 6کے لاہور میں میچز کے دوران ہیلتھ ورکرز سمیت مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کے ہمراہ لاہور کے لبرٹی چوک میں پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور قلندرز لاہور سے ہے تو پی ایس ایل میں اس کے ساتھ ہیں، ٹیم کے چاروں میچز کو شہر میں خدمات سرانجام دینے والے اداروں سے منسوب کرینگے۔ لاہور قلندرز کے چاروں مقابلوں میں ڈاکٹرز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ریسکیو1122 اور ایس او ایس ویلیج کے ورکرز کیلیے انکلوڑرز مختص ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ پہلا میچ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، دوسرا ڈاکٹرز، تیسرا ریسکیو1122 چوتھا ایس او ایس ویلیج کے نام ہو گا، ان اداروں سے تعلق رکھنے والے ورکرز ایک خصوصی انکلوڑر میں موجود ہوں گے، ہمارا مقصد مشکل حالات میں کام کرنے والے ان ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ لاہور کو ایک اچھا ایڈمنسٹریٹر ملا ہے، یہ ہمارا شہر اور یہاں خدمات سر انجام دینے والے ہمارے ہیروز ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More