الیکشن کمیشن:ڈی سی سیالکوٹ، ڈی پی او سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کرنیکا حکم

ہم نیوز  |  Feb 25, 2021

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو ضمنی انتخابات کے دوران اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر چار مارچ 2021 کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمشنر گجرانوالہ ڈویژن، آر پی او گجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ رینج کو ان کے موجودہ عہدوں سے تبدیال کرکے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو حکم دیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، ڈی پی او سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی و پنجاب حکومتوں کو احکامات دیے ہیں کہ وہ ذیشان جاوید لاشاری ڈی سی سیالکوٹ، حسن اسد علوی ڈی پی او سیالکوٹ، آصف حسین اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، ذوالفقار ورک ڈی ایس پی سمبڑیال اور محمد رمضان کمبوہ ڈی ایس پی ڈسکہ کو معطل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے درج بالا افسران کے متعلق یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ انہیں آئندہ کسی بھی الیکشن ڈیوٹی پر مامور نہ کیا جائے۔

ڈسکہ میں پولیس نے ووٹرز کو ہراساں کیا، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق تمام افسران کے خلاف الیکشن کمیشن خود انکوائری کرے گا یا وفاقی اور یا صوبائی حکومت کو انکوائری کرانے کا حکم دے گا، اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More