لاہور: پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی 11 خالی نشتوں پر پنجاب سے نامزد تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی نشستوں پر پر تمام جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے 5 اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے 5 امیدوار سینیٹر بن گئے جبکہ مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا بھی سینیٹر منتخب ہوگئے۔
مزید پڑھیں:
ذرائع الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں ن لیگ کی سعدیہ عباسی، اعظم نذیر تارڑ، افنان اللہ خان، سیف اللہ نیازی، بیرسٹر علی ظفر، ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعجاز چودھری، عون عباس، ڈاکٹر زرقا اور کامل آغا شامل ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق عظیم الحق منہاس اور سیف الملکوک کھوکھر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔