’ایک طرف آئی ایم ایف کا امیدوار اور دوسری طرف عوام کا نمائندہ ہے‘

اردو نیوز  |  Feb 25, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان مقابلے پر کہنا ہے کہ ’ایک طرف آئی ایم ایف کا امیدوار ہے اور دوسری طرف عوام کا نمائندہ ہے۔‘

جمعرات کو لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ ملاقات کی۔ جس کے بعد دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ’جب ارکان قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں جائیں گے تو ان سے پوچھا جائے گا کہ آپ نے آئی ایم ایف کے امیدوار کو ووٹ دیا یا عوام کے نمائندے کو؟‘

 

بلاول بھٹو نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ’ارکان اسمبلی عوام کے نمائندے کو ووٹ دے گے۔‘

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’یوسف رضا گیلانی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار ہیں اور سب جمہوریت پسند انہیں پسند کرتے ہیں۔‘

مریم نواز نے کہا کہ ’مسلم لیگ نواز بھی سینیٹ انتخابات میں ان کی حمایت کر رہی ہے. جو درست سمت میں کھڑے ہیں، یوسف رضا گیلانی ان سب کے امیدوار ہیں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More