شاہ رخ خان اور سلمان خان فلم پٹھان میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے دونوں سپر سٹار اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان لمبے عرصے کے بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہو ں گے۔ وہ دونوں فلم پٹھان میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ شاہ رخ نے سال 2017میں سلمان خان کے ساتھ فلم ٹیوب لائٹ میں ایک مہمان اداکار کے طور پرپرفارم کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلم 'پٹھان' میں مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے اور وہ اپنی فلم 'ٹائیگر' کا ہی کردار ادا کرتے ہوئے جاسوس بنے شاہ رخ خان کی مدد کرتے دکھائی دیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More