سینیٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔ ارکان کی پریشانیوں میں اضافہ ۔۔۔ پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔ ارکان کی پریشانیوں میں اضافہ ۔۔۔ پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کردیا ہے ، مراسلہ کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ کے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ارسال کیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ارکانکے موبائل فون کے استعمال پر اور پولنگ ڈے پر موبائل اور دیگر الیکٹرانکس ڈیوائس پر پابندی ہوگی۔نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ بیلٹ کا تقدس قائم رہے اور کوئی امیدوار یا ووٹ ڈالنے والا رکن بیلٹ کی تصویر نہ لے سکے 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More